Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں جمعہ سے تیز گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

Karachi Weather Today Updates

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہیں تاہم جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی میں جمعہ سے اتوار کے دوران بارش کا امکان ہے، کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کا آغاز کل شام سے ہوسکتا ہے، ہفتے کو وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو تیز بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، اتوار کو بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ پنجاب میں لاہور، سرگودھا، بھلوال سمیت مختلف شہروں میں کہیں بونداپانی، کہیں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خصوصی ہدایات پر واساا لرٹ ہے۔ پختونخوا میں کرک شہر اور مضافات میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بلوچستان کے وسط مشرقی علاقوں میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا۔

کوہ سلیمان رینج سمیت وسطی اور مشرقی بلوچستان میں بھی بارش ہوئی ہے۔ بلتستان ڈویژن میں بھی آج سے بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کا نیا سلسلہ 29 جون تک جاری رہنےکی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button