امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی شاندار لوگ ہیں لیکن یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی تاہم اب اسرائیل ایران سیزفائر پر اچھے سے عمل ہورہا ہے اور جنگ بندی کے بعد میرے کہنے پراسرائیلی طیارے واپس آگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جو سب کےلیے اہم ہیں، ایران میں فردو جوہری سائٹ تباہ کردی اور فردو جوہری سائٹ پراب تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی صورت یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اب ایران طویل عرصے تک ایٹمی مواد نہیں بناسکے گا اور ایران کے لیےاب جوہری ہتھیاربنانا بہت مشکل ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی شاندار لوگ ہیں لیکن یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، امریکا نے ایران پر حملہ کرکے جنگ ختم کردی، اب اگر ایران یورینیئم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کرے تو اس پر پھر حملہ کریں گے۔
مزید پڑھیں:ایران بات چیت کرنے کا کہا ہے مگر اب بہت دیر ہو گئی: ٹرمپ
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری تنصیبات سے متعلق سی این این کی رپورٹ جھوٹ ہے، سی این این کو کم لوگ دیکھتے ہیں ، وہ غلط خبریں پھیلاتا ہے۔ غزہ سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ غزہ کے معاملے پربھی بڑی پیش رفت ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا ایرانی میزائلوں سے اسرائیل کی کئی عمارتیں تباہ ہو ئیں ، گزشتہ چند دن اسرائیل کےلیے بہت سخت تھے۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی حملےکے بعد اب ایران ایٹمی ہتھیار بنانے سےبہت دور ہے، امریکی صدر کے اقدام سےایران کے جوہری پروگرام کوکافی حد تک بلکہ زیادہ نقصان پہنچا ہے جس کی مزید تفصیلات لےرہے ہیں۔
سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ ٹرمپ نے نیٹو ممالک کو دفاعی اخراجات بڑھانے پر آمادہ کیا۔