Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جائیداد کی خرید و فروخت میں جعلسازی اب نہیں چلے گی

جائیداد کی خرید و فروخت میں جعلسازی اب نہیں چلے گی ۔ پراپرٹی کی غلط مالیت بتانے، غلط ٹرانسفر کرنے یا بغیر رجسٹریشن ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والے اب نہیں بچیں گے  ۔ حکومت نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا  ۔

اتھارٹی پراپرٹی کی غلط مالیت اور معلومات ظاہر کرنے پر سزائیں اور جرمانے کر سکے گی۔ آئی ایم ایف کے وفد نے حالیہ دورے میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری کا مطالبہ کیا تھاجسکے بعد حکام نے کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رجسٹریشن نہ کرانے والے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس پر50ہزار سے  5 لاکھ روپے مالیت تک جرمانہ عائد ہوسکے گا، جبکہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو 3 سال تک قید کی سزا کا اختیار مل سکتا ہے۔ ریگولیٹری اتھارٹی غلط معلومات پر ایجنٹ کا لائسنس منسوخ کرسکے گی، جبکہ غلط معلومات دینے پر 2 سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتھارٹی غلط پراپرٹی ٹرانسفر کرنے پر 5 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرسکتی ہے، ریگولیٹری اتھارٹی کو اسٹیٹ ایجنٹ کی جانب سے  مطلوبہ دستاویز فراہم نہ کرنے پر50 ہزار سے 2 لاکھ  تک جرمانہ عائد ہوسکے گا۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button