امریکی سفارتخانے نے نئے آن لائن ویزا اپائنمنٹ سسٹم کے استعمال کا آغاز کر دیا ہے۔8 فروری 2025 کے بعد ویزے کے خواہشمند افراد کو نئے سسٹم میں لازمی طور پر اپنی پروفائل بنانی ہوگی۔
پروفائل بنانے کے لئے ویب سائیٹ
https://www.usvisascheduling.com
پر جائیں، سائن اپ کریں اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی پروفائل بنائیں ۔
آپ اپنے موجودہ پروفائل میں ترمیم کرسکتے ہیں۔اگر آپ نے اپنا پاس ورڈ کھو دیا ہے، تو “اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟” پر کلک کرکے اسے ریکور کریں۔ اور اگر آپ نئے صارف ہیں، تو “نیا صارف؟” کے لنک پر کلک کریں۔
امریکی سفاتخانے کے مطابق اور اگر درخواست گزار کے پاس حالیہ فیس رسید یا پرانے سسٹم میں اپائنمنٹ موجود ہے، تو اسے وہی ای میل آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے نئے سسٹم میں رجسٹر ہونا ہوگا۔
جن افراد نے 3 فروری 2025 سے قبل ویزا فیس ادا کی ہےانہیں اپنی رسید کی تاریخ اور نمبر نئی پروفائل میں درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شرائط کے مطابق ادا کی گئی تمام فیسیں ناقابل واپسی ہیں۔ویزا امریکہ میں داخلے کی ضمانت نہیں دیتابلکہ یہ صرف بیرون ملک سے آنے والے غیر ملکی شہری کو، ریاستہائے متحدہ کے پورٹ آف انٹری کا سفر کرنے اور امریکہ میں داخلے کی درخواست کرنے کی اجازت دیتا ہے۔تاہم داخل ہونے کی اجازت صرف محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی ،کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کا اہلکار دے سکتا ہے۔
آپ میعاد ختم ہونے والے ویزا کے ساتھ امریکہ میں داخل نہیں ہوسکتے ہیں۔ ویزا اس وقت درست ہونا چاہیے جب آپ امریکہ میں داخل ہوں گے۔مزید سوالات کے لیے امریکی سفارتخانے سے ای میل یا فون کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔