Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بی ٹو اسپرٹ بمبار طیاروں کی خاص بات کیا ہے ؟

امریکا نے ایران کی زیر زمین جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کیلیے بنکر بسٹر بم جی بی یو 57 بم اور اسے لے جانے والے بی ٹو طیارے کا استعمال کیا۔ امریکہ وہ واحد ملک ہے جس کے پاس جی بی یو 57 بم اور بی ٹو بمبار طیارے موجود ہیں۔امریکہ میں بھی اسکی تعداد صرف بیس ہے۔

ایران پر حملے میں بی ٹو اسپرٹ کا استعمال

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے حملے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ایران پر حملے میں 7 بی 2 اسپرٹ طیاروں نےحصہ لیا جو امریکی تاریخ میں بی 2 بمبارطیاروں کا سب سے بڑا حملہ تھا۔ جبکہ حملے میں 14 جی بی یو 57 بم داغے گئے جو کہ اس بم کا پہلا آپریشنل استعمال تھا۔

بی ٹو اسپرٹ کی ٹیکنالوجی

امریکی ائر فورس کی آفیشل ویب سائیٹ کے مطابق اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس اس طیارے کا میٹیریل، خاص کوٹنگ اور اسکے سافٹ کارنر اسے کسی بھی ریڈار میں آنے سے محفوظ رکھتے ہیں۔

چار انجن والا B-2 اسپرٹ امریکی ائر فورس کے سب سے ذیادہ ایڈوانس طیاروں میں سے ایک ہے جو چالیس ہزار پاونڈ یا اٹھارہ ہزار کلو گرام کا پے لوڈ لے جا سکتا ہے ۔ اس طیارے کو دو پائیلٹس اڑاتے ہیں جسکی فضا میں بھی فیولنگ کی جا سکتی ہے ۔ یہ جہاز ری فیول کئے بغیر گیارہ ہزار کلو میٹر کا سفر طے کر سکتاہے جبکہ ایک بار ری فیولنگ کے ساتھ اٹھارہ ہزار پانچ سو کلو میٹر تک پرواز کر سکتا ہے ۔

یہ ایک ملٹی فنگشنل بمبار طیارہ ہے جو روایتی اور ایٹمی دونوں قسم کے ہتھیار لے کر اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس طیارے کی قیمت تقریبا دو ارب ڈالر ہے ۔

طیارے کے پروں کا پھیلاؤ 172 فٹ جبکہ اسکی لمبائی 69 فٹ ہے اور یہ 17 فٹ اونچا ہے ۔ B-2 ایک ناقابل تسخیر طیارہ ہے جو مختصر وقت میں دنیا کے کسی بھی مقام تک پہنچنے اور حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بی ٹو بمبار طیارے پہلی مرتبہ  1989 میں امریکی فضائی بیڑے میں شامل کئے گئے ، امریکہ 2001 میں افغانستان میں بھی اس طیارے سے بمباری کر چکا ہے ۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button