Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مسجد الحرام کے بیرونی صحن میں انڈونیشی خاتون کے ہاں بچے کی ولادت

masjid ul haram
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے بیرونی صحن میں انڈونیشی خاتون کے ہاں ولادت ہوئی ہے، ایک صحت مند بچے کو جنم دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد الحرام میں موجود ہلال الاحمر کے ہنگامی یونٹ کو اطلاع ملی کہ ایک انڈونیشی حجن کو شدید تکلیف میں ہیں جنہیں پیٹ میں درد کی شکایت ہے۔

ہلال الاحمر کی ٹیم نے خاتون کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا، ولادت کا وقت ہونے والا ہے۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے طبی یونٹ نے اسی مقام پر ولادت کے انتظامات مکمل کیے۔

مزید پڑھیں؛مسجد الحرام میں خواتین زائرین کو پہلی بار تحلل کی سہولت فراہم کر دی گئی

اسی دوران لیڈی ڈاکٹر بھی وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے بچے کی ولادت میں مدد کی۔ولادت کے بعد ہلال الاحمر کی ایمبولینس کے ذریعے ماں اور بچے کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا تاکہ تفصیلی طبی معائنہ مکمل کیا جاسکے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement