دنیا میں کرورونا کا نیا ویرینٹ سامنے آگیا ، نِمبس نامی نیا کورونا ویرینٹ چین سے امریکا تک پھیل گیا۔ نیا وائرس ایشیائی ممالک میں بھی کوڈ 19 کے کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ بن رہا ہے جبکہ دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ نیا ویرینٹ امریکہ میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے ۔
طبی ماہرین کے مطابق نِمبس ویرینٹ کی علامات بھی زیادہ تر سابقہ ویرینٹس جیسی ہی ہیں، جیسے زکام ، بخار، گلے کی خرابی، تھکن، سردرد، بدن درد، کھانسی، سانس لینے میں دشواری متلی یا الٹی کا آنا۔ تاہم ابھی تک اسکے شدید بیماری کا باعث بننے کے شواہد نہیں ملے ہیں ۔
نئے ویرینٹ پر ابتدائی ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ نمبس ویرینٹ انسانی مدافعتی نظام سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے جسکی وجہ سے کورونا کے پرانے ویکسین اس کے خلاف سو فیصد موثر ثابت نہیں ہو سکتے تاہم اومیکرون فیملی سے تعلق ہونے کے باعث یہ ویکسین مکمل طور پر غیر موثر بھی نہیں ہے ۔
ماہرین کے مطابق گرمیوں کے موسم میں جب لوگ ذیادہ سفر کرتے ہیں اور کم احتیاط کرتے ہیں اس دوران وائرس کے پھیلاو کا ذیادہ خطرہ ہوتا ہے ۔عام طور پر بزرگ افراد یا وہ افراد جو دائمی امراض کا شکارہوں یا وہ لوگ جنہوں نے ماضی میں کورونا ویکسین کی ڈوز نہ لی ہوانکے متاثر ہونے کا ذیادہ خطرہ رہتا ہے ، ایسے افراد کو فوری طور پر ویکیسن کی ڈوز لینی چاہیے اورعوامی مقامات یابھیڑ والی جگہوں سے دور رہنا چاہیے ۔