سنہ 2018 میں ایمان علی نے ایک ایسا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا جسے کوئی چھین نہ سکے۔ اسی جذبے کے ساتھ پیاری والز (PyariWalls) کی بنیاد رکھی گئی، جو ایک چھوٹے سے کمرے میں شروع ہونے والا کاروبار اب ملک بھر میں ایک معروف برانڈ بن چکا ہے۔ اس کی کامیابی میں نہ صرف معیاری مصنوعات بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کا بھی اہم کردار رہا ہے۔
ایمان علی کہتی ہیں، “میرے پاس کوئی بڑا منصوبہ نہیں تھا، بس جذبہ، مقصد اور ایک فون تھا۔ اپنی ساری کمائی کاروبار میں لگا دی جاتی تھی۔” مستقل آن لائن موجودگی اور معیار پر توجہ کے ساتھ پیاری والز نے پہلے شہر میں پھیلنا شروع کیا اور اب بڑے مقاصد کی طرف بڑھ رہی ہے۔
ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیو نے زندگی بدل دی
ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو جس میں ایمان نے اپنی ‘زیرو سے ہیرو’ کی کہانی بیان کی، اہم موڑ ثابت ہوئی۔ یہ ویڈیو ہزاروں لوگوں کے دلوں کو چھو گئی، جنہوں نے نہ صرف ایک پروڈکٹ بلکہ اپنے جذبات سے ہم آہنگ کہانی دیکھی۔ ایمان کہتی ہیں، “ٹک ٹاک نے ہمیں آواز، پہچان اور ایک خاص احساس دیا۔ یہ صرف فروخت کے بارے میں نہیں رہا بلکہ کہانی سنانے اور تعلق بنانے کے بارے میں تھا۔”
ٹک ٹاک سے پہلے پیاری والز نے اشتہارات پر بھاری رقم خرچ کی، مگر پھر بھی لوگوں تک پہنچنا مشکل تھا۔ جب انہوں نے ٹک ٹاک کو آزمایا تو سب کچھ بدل گیا۔ ان کا اصلی اور غیر مصنوعی مواد جس میں کامیابیاں، ناکامیاں، پیکنگ کے دن اور جذباتی لمحات شامل تھے، صارفین کے دل جیتنے میں کامیاب رہا۔
آج پیاری والز مالز اور مارکیٹس میں پہچانی جاتی ہے اور ایمان علی ‘خواب دیکھنے والی لڑکی’ سے ‘ڈیجیٹل قوت’ بن چکی ہیں۔ تمام کامیابیوں کے باوجود وہ اپنی جڑوں سے جڑی ہوئی ہیں اور اب ای کامرس کی تعلیم دے کر دوسرے خواہشمند کاروباری افراد کی مدد کر رہی ہیں۔
ایمان کا چھوٹے کاروبار مالکان کے لیے مشورہ ہے: “شروع میں خوف اور پیچیدگیاں ہوں گی، مگر پہلا قدم اٹھائیں۔” وہ ملک کے مختلف شہروں میں اپنے اسٹورز کھولنے اور ٹک ٹاک کے ذریعے مزید لوگوں کو متاثر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔