Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں مطلع ابرآلود، مختلف علاقوں میں پھوار، آج بھی دن بھر تیز ہوائیں چلنے کا امکان

Karachi Weather Updates June

کراچی میں آج مطلع ابرآلود ہے۔ سمندری ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ صبح سویرے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر پھوار بھی ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق گلشنِ اقبال، ناظم آباد، ڈیفنس، ملیراورصدرسمیت کئی علاقوں میں ہلکی پھوار پڑی جس سے گرمی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی۔

آج موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی اورمطلع جزوی طور پر ابرآلود ہی رہے گا۔ شہر میں آج درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

مذیدپڑھیں: پاکستان میں مون سون کی پیشگوئی 2025 – شدید بارشیں، سیلاب الرٹ، گلیشیئر پگھلنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز تک کراچی شہر میں موسم خوشگوار ہی رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی اور پھوار ہوسکتی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button