Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حیدرآباد سکھر موٹر وے کے لئے زمین کی خریداری سمیت تمام مسائل فوری حل کئے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ

CM Sindh

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدرآباد-سکھر موٹر وے منصوبے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، ایس ایم بی آر کے چیئرمین بقاء اللہ انڑ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر حیدرآباد بلال میمن، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور ویڈیو لنک کے ذریعے این ایچ اے کے چیئرمین، کمشنر سکھر اور کمشنر شہید بینظیر آباد نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے کی بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ M-6 موٹر وے سے متعلق تمام مسائل بشمول اراضی کے حصول کا معاملہ فوری طور پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئے مالی سال کے بجٹ میں اس منصوبے پر کام جلد شروع کروانا چاہتے ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جامشورو سے سکھر تک M-6 موٹر وے کی تعمیر کے لیے کل 7,226.32 ایکڑ اراضی درکار ہے، جس میں سے 884.04 ایکڑ سندھ حکومت کی ملکیت ہے جبکہ 6,342.28 ایکڑ اراضی نجی ملکیت ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ تمام لینڈ روڈ کے لیے زمین کی منتقلی کا عمل 7 اگست تک مکمل کر لیا جائے۔

مزید پڑھیں؛سکھر موٹروے پر سندھ کے تحفظات جائز ہیں، تعمیر جلد شروع کریں گے، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اراضی کے حصول کے لیے اس وقت فنڈز موجود ہیں۔ سندھ حکومت 4.5 ارب روپے برج فنانس کرے گی جبکہ این ایچ اے 6.27 ارب روپے فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ جامشورو میں 552.39 ایکڑ نجی اور سرکاری زمین حاصل کی جا چکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد کے کمشنر کو ہدایت دی کہ 342.15 ایکڑ نجی اور سرکاری زمین حاصل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ اسی طرح مٹیاری میں 1,641.38 ایکڑ، شہید بینظیر آباد میں 1,390.01 ایکڑ، نوشہروفیروز میں 1,471.18 ایکڑ، خیرپور میں 1,802.1 ایکڑ اور سکھر میں 26.36 ایکڑ اراضی 7 اگست تک حاصل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button