ایران میں عارضی طور پر انٹرنیٹ کا مکمل بلیک آؤٹ ہوگیا ہے۔
ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران ایرانی حکام نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ وزارت اطلاعات و کمیونی کیشن ٹیکنالوجی نے اس اقدام کی وجہ سیکیورٹی خدشات کو قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ ایران میں انٹرنیٹ سروس گزشتہ 12 گھنٹوں معطل ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اسرائیلی سائبر حملوں کے پیشِ نظر انٹرنیٹ سروس کو بند کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:چین نے 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرادی
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے ایرانی عوام کی معلومات تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔ گزشتہ روز ایران نے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ پر صارفین کا ڈیٹا اسرائیل کے ساتھ شیئر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اپنے شہریوں کو واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اس سے قبل ایران میں انٹرنیٹ کی اسپیڈمیں اسی فیصد فیصدتک کمی کردی گئی تھی اور غیر ملکی ایپ اور ویب سائٹس تک رسائی محدود ہوگئی تھی۔ ایران کی نیشنل سائبرسیکیورٹی کمانڈ کا کہنا تھا اسرائیل نے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کیخلاف بڑے پیمانے پر سائبر جنگ کا آغاز کردیا ہے۔