Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

دبئی ریئل اسٹیٹ میں ریکارڈ توڑ سرمایہ کاری کا مرکز بن گیا

دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز دبئی ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں بھی ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ دبئی کی پراپراٹی کنسلٹنسی  بیٹر ہومز کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں دبئی میں فروخت ہونے والی پراپرٹی کی کل مالیت 423 ارب درہم تھی جو ماضی کے مقابلے میں سالانہ 30 فیصد ذائد ہے۔

دبئی میں پراپرٹی خریدنے والوں میں بھارتی شہری سر فہرست رہے۔ برطانوی دوسرے جبکہ لبنانی شہری تیسرے نمبر پر رہے۔ پاکستانی شہری بھی کسی سے پیچھے نہیں جو جائیداد خریداری میں ساتویں نمبر سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پراپرٹی ڈویلپر ڈاماک کے مطابق دبئی میں پراپرٹی کی قیمتیں 2025 میں سالانہ 5 سے 8 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے، دبئی میں لگژری پراپرٹی کی قیمتوں نے لندن اورنیو یارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہےاور یہاں 10 ملین ڈالر سے ذائد مالیت کے گھروں کی بھرمار ہو گئی ہے جن کی قیمتوں میں رواں برس مذید 8 سے 10 فیصد بڑہنے کا امکان ہے۔

سیاحت کا شعبہ بھی معیشت کی ترقی کا سبب بن رہا ہے سال 2024 میں دبئی نے سیاحوں کی ریکارڈ تعداد 18.72 ملین ریکارڈ کی گئی۔ یہ سرمایہ کاری ہوٹل انڈسٹری میں بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ سال 2024 کے دوران، فائیو اسٹار ہوٹل انڈسٹری میں 111.8 فیصد کا شاندار اضافہ بھی دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق دبئی کی رئیل اسٹیٹ میں موجودہ سرمایہ کاری وقتی نہیں بلکہ ایک مستحکم مارکیٹ کا عکاس ہے۔  دبئی کی ”ریئل اسٹیٹ اسٹریٹیجی 2033“ کا ہدف بھی ایک کھرب درہم کی مارکیٹ ویلیو حاصل کرنا ہے۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button