Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کیا آپ کا موبائل فون پی ٹی اے سے رجسٹرڈ ہے ؟

پی ٹی اے نے فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ڈیوائس کی شناخت، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹمز کا موثر نظام قائم کردیا ہے۔  جس کے تحت غیر تصدیق شدہ IMEI نمبر کی حامل ڈیواسیر بند کر دی جاتی ہیں۔ نتیجے میں پرانے کے ساتھ ساتھ نیا موبائل فون بھی قابل استعمال نہیں رہتا ۔

استعمال شدہ موبائل کے ساتھ ساتھ نئے موبائل کی خریداری کے وقت بھی احتیاط بہت ضروری ہے ۔

ہمیشہ پی ٹی اے سے منظور شدہ فون ہی خریدیں ۔

نئے فون خریدتے وقت بھی یقینی بنائیں کہ آپ کے فون کا آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ ہے۔

ڈبے اور موبائل فون میں موجود آئی ایم ای آئی ماڈ ل کے ساتھ میچ کریں۔

موبائل کا آئی ایم ای آئی  مخصوص کوڈ #36#*ڈائل کر کے معلوم کیا جا سکتا ہے۔

ڈپلیکیٹ یا کلونڈ ڈیو اس کی خریداری سے بچنے کیلئے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر پی ٹی اے سی ایم ایس موبائل ایپ کے ذریعے ویری فائی کریں اور یقینی بنائیں ۔

کہ ایپ سے حاصل ہونے والی معلومات ڈیوائس کی تفصیلات سے میچ کر رہی ہیں یا نہیں ۔

پی ٹی اے سے غیر رجسٹرڈ موبائل فون کی خریداری بھاری جرمانے یا جیل جانے کا سبب بن سکتی ہے۔  پیکا ایکٹ 2016کے تحت کسی بھی کمیو نیکیشن ڈیوائس کو غیر قانونی طور پر ری پروگرامنگ یا ٹمپرنگ کرنا قابل سزا جرم ہے۔ جس پر 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

موبائل فون بلاک ہونے کی صورت میں پی ٹی اے سی ایم ایس موبائل ایپ پر رابطہ کریں ۔ اپنی موبائل ڈیوائس ایف بی آر ٹیکس کی ادائیگی کے ذریعے پی ٹی اے سے منظور کرائیں اور محفوظ رہیں۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button