Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

شہر میں بجلی کی بدترین بندش شہریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے،ایم کیوایم

Loadsheding

ایم کیو ایم پاکستان نے شہر بھر میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش کو “شہریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی” قرار دیتے ہوئے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کی شدید مذمت کی ہے۔

ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں بشمول نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، کورنگی، اورنگی، سرجانی ٹاؤن، ملیر اور لیاری میں روزانہ 12 سے 16 گھنٹے تک بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے، جس سے نہ صرف عام شہری بلکہ بزرگ، بچے اور مریض شدید اذیت کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں؛کے الیکٹرک کی خرابی کے باعث کراچی کے کئی علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے الزام لگایا کہ کے الیکٹرک کی “انتظامی نااہلی اور امتیازی رویہ” شہریوں کے لیے ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے فوری نوٹس لے کر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے اور کے الیکٹرک کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا۔

پارٹی نے واضح کیا کہ اگر بجلی کی بندش کا یہ سلسلہ جاری رہا تو وہ عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک چلائے گی۔ ایم کیو ایم کے اراکین نے کہا کہ وہ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button