امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واضح کر دینا چاہتا ہوں ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج ایران بات کرنا چاہ رہا ہے مگر بات چیت پہلے کیوں نہیں کی؟
واشنگٹن میں ایک تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ یہ سب مزید کتنی دیر چلے گا، آج بھی ایران کیلئے واضح پپغام یہی ہے کہ غیر مشروط سرنڈر کرے، ایرانی چالیس سال سے ’امریکا مردہ باد‘ اور ’اسرائیل مردہ باد‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آج صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوگی
انہوں نے کہا کہ ایران نے بات چیت کرنے کا کہا ہے مگر میں نے کہا اب بہت دیر ہو گئی ہے، امریکہ ایران کے نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کرے گا یا نہیں، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، ایران کو کئی بار جوہری معاہدے کا کہا گیا، ایران کا دفاع ناکام ہو گیا ہے ان کے پاس فضائی دفاع نہیں رہا ایران حملوں سے پریشان ہے اور اب مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی ہے پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں۔