Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کی 20 اہم سڑکوں پررکشہ چلانے پر پابندی، کونسی سڑکوں پر رکشے نہیں چلیں گے؟

Karachi Commissioner Banned Rickshaws Karachi Highways

کمشنر کراچی سیدحسن نقوی نے شہر کی 20 اہم شاہراؤں پررکشہ چلانے پرپابندی عائد کردی ہے۔ کمشنر کراچی کے نوٹیفیکشن کے مطابق پابندی 2 ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے جسکا اطلاق 16 جون سے ہو گا اور 15 اگست 2025 تک یہ پابندی نافذ رہے گی۔

نوٹی فیکشن کے مطابق شارع فیصل پر آواری ٹاور سگنل سے میڈم اپارٹمنٹس تک کوئی رکشہ داخل نہیں ہو سکے گا۔ آئی آئی چندریگڑ روڈ پر ٹاور سے شاہین کمپلیکس تک کسی بھی قسم کے رکشے کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کراچی کی دیگر اہم سڑکوں شارع قائدین نمائش سے شارع فیصل نرسری، شیر شاہ سوری روڈ میٹرک بورڈ آفس سے ناگن چورنگی ، شہید ملت روڈ جیل چورنگی سے شہید ملت ایکسپریس وے ، عبداللہ ہارون روڈ 2 تلوار سے ہاشو سینٹر موبائل مارکیٹ تک فورسیٹر رکشوں کی آمدو رفت پر پابندی ہو گی۔

اسی طرح 2 تلوار سے شاہراہ فردوسی عبداللہ شاہ غازی روڈ تک، اسٹیڈیم روڈ سے ملینیم مال نیو ٹاون تک، سر شاہ سلیمان روڈ ،سر حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ، حسن اسکوائر سے کارساز تک، راشد مہناس روڈ، ڈرگ روڈ سے سہراب گوٹھ تک فورسیٹر رکشوں کی آمدو رفت ممنوع ہو گی۔

مزید پڑھیں:بی آر ٹی اور بلیو لائن پراجیکٹ مکمل ہونے سے عوام کا مسئلہ حل ہو جائے گا، کمشنر کراچی

ماڑی پورروڈ، گلبائی سے آئی سی آئی پل تک،شاہراہ پاکستان، سہراب گوٹھ سے لیاقت آباد نمبر10 تک، حب ریور روڈ، پراچہ چوک سے سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹرتک، قائد آباد سے لانڈھی 89 تک بھی فور سیٹر رکشوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اسی طرح یونیورسٹی روڈ، صفورہ سے جیل چورنگی تک، کورنگی روڈ، ایف ٹی سی سے قیوم آباد تک، کورنگی روڈ، قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ تک، اورنگی روڈ، رئیس امروہی کالونی سے بورڈ آفس تک، سپر ہائی وے سے ملیرہالٹ جناح ایونیو تک براستہ پوسٹ نمبر 5 ملیر کینٹ، سرجانی عبداللہ چوک سے سہراب گوٹھ براستہ ناگن چورنگی رکشوں کی آمد و رفت بند رہے گی۔

کمشنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں پر 188 پی پی سی کے تحت ایکشن ہوگا۔ ٹریفک پولیس کو شکایات درج کرانے اور کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے، تمام ایس ایچ اوز کو پابندی کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر اور حادثات سے بچاؤ کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، رکشہ ڈرائیورز کو متبادل راستوں کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button