ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی نے اپنے زیر انتظام علاقے میں ٹریک قوانین کی سختی سے عمل درآمد شروع کروادی ہے ، پہلے مرحلے میں ڈی ایچ کے فیز 8 کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں اب موٹر سائیکل سواربغیر ہیلمٹ داخل نہیں ہو سکیں گے ۔
جی ہاں اب ڈی ایچ اے فیز 8 میں موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ داخل نہیں ہو سکیں گے ۔ ڈی ایچ اے حکام نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا۔ فیز 8 کے داخلی راستوں پر ڈی ایچ کے باوردی اہلکاروں نے شہریوں کو واپس بھیجناشروع کر دیا ۔
صورتحال پر کچھ متاثرہ شہری حیران ہیں تو کچھ نالاں اور کچھ تو اسے عام آدمی کے ساتھ امتیاز سلوک بھی قرار دے رہے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ قواین پر عمل درآمد کا فیصلہ سب کے لئے ہے تیز رفتار گاڑیوں، کالے شیشے ، بغیر سائیلنسر والی گاڑیوں اورون وہیلنگ کرنےوالوں کو بھی پکڑا جا رہا ہے ۔
ڈان نیوز کے مطابق کلفٹن ڈیفنس کمیونٹی کے صدر عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ یہ عمل فی الحال صرف ڈی ایچ اے کے فیز 8 تک محدود ہے۔ جسکی منصوبہ بندی گذشتہ ایک سال سے کی جا رہی تھی۔ ڈی ایچ اے فیز 8 میں صرف آٹھ داخلی یا خارجی راستے ہیں،جبکہ یہ تین اطراف سے کریک ایریا یا پانی سے گھرا ہوا ہے۔ اس لئے اسے آسانی سے محفوظ اور ماڈل بنایا جا سکتا ہے، ایک ماڈل فیز جہاں ٹریفک کی خلاف ورزیوں اور جرائم کو کنٹرول کیا جاسکے ۔
حکام کے مطابق اس بات کا فیصلہ ڈی ایچ اے فیز 8 کی کشادہ سڑکوں پر بڑے پیمانے پر موٹر سائیکل اور کار سواروں کی جانب سے ریس لگانے اور اس دوران ہونے والے حادثات کو دیکھتے ہوئےکیا گیا ہے۔