اسکا حصول ہے تو مشکل لیکن ایک بار مل جائے تو پھریورپ جانے والے بنا روک ٹوک 29 یورپی ممالک کا سفر کر سکتے ہیں اوروہ بھی باربار ویزے کی درخواست دیے بغیر۔ جی ہاں بات ہو رہی ہے شینگن ویزا کی یہ پانچ سالہ ملٹی پل انٹری ویزا ہوتا ہے جسکے زریعے آپ 180 دن کے اندر زیادہ سے زیادہ 90 دن شینگن ممالک میں گزار سکتے ہیں۔
ویزا حصول کی شرائط
اس ویزا کوحاصل کرنے کے لیے آپ کو کچھ شرائط پرپورا اترنا ہوگا۔
اگر آپ نے پہلے شینگن ممالک کا سفر کیا ہے اور وہاں کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، تو آپ کے ویزا ملنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
اگر آپ کاروباری، ملازمت، یا خاندانی وجوہات کی بنا پر شینگن زون میں بار بار سفر کرتے ہیں، تو بھی آپ کے ویزا حاصل کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
آپ کو اپنے بینک اسٹیٹمنٹ، آمدنی کا سرٹیفکیٹ، یا روزگار کے ریکارڈ کے ذریعے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آپ اپنے سفر کے اخراجات خود برداشت کر سکتے ہیں۔
یا اگرآپ کے پاس گزشتہ تین سالوں میں دو سال کے لیے ملٹی پل انٹری ویزا رہا ہے، تو آپ کو 5 سالہ ویزا ملنے کا چانس مذید بڑھ سکتا ہے
آپ اپنے دورے کے مقصد کے مطابق سیاحتی، کاروباری، یا فیملی وزٹ ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ عام طور پر، یہ ویزا کاروباری یا اکثر سیاحتی سفر کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔
کن دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے
درخواست دیتے وقت آپ کے پاس درست پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہے
مکمل اور دستخط شدہ ویزا درخواست فارم کے ساتھ
پا سپورٹ سائز کی حالیہ تصاویر
بینک اسٹیٹمنٹ، یا آمدنی کا سرٹیفکیٹ
ہیلتھ انشورنس جو قیام کی پوری مدت کے لیے کارآمد ہو
سفری منصوبہ
ہوٹل بکنک ، رہائش کا ثبوت یا کوئی دعوت نامہ
اور اگر ضرورت ہو تو زبان کی مہارت کا ثبوت بھی سرٹیفیکیٹ کی صورت میں جمع کرانا ہوگا
تمام تر دستاویزات کے ساتھ اپنی درخواست متعلقہ شینگن سفارتخانے یا ویزا سنٹر میں جمع کرائیں۔
بالغ افراد کے لیے 90 پاونڈ اور6 سے 12 سال کے بچوں کے لیے 45 پاونڈ فیس ادا کرنی ہوگی۔
بعض صورتوں میں سفارتخانہ آپ کا انٹرویو بھی لے سکتا ہے۔
عام طور پر درخواست پر کارروائی میں 15 سے 45 دن لگ سکتے ہیں۔