کمرے کے حساب سے درست ائر کنڈیشن کا انتخاب ضروری ہے ورنہ مسلسل اے سی چلنےکے باوجود کمرےمیں ٹھنڈک تو نہیں ہو گی مگر بجلی کا بھاری بل آپکے لئے ضرور مصیبت بن جائےگا۔
کمرے کے سائزکے حساب سے ائر کنڈیشن کا انتخاب
اگر آپ کا کمرہ چھوٹا یعنی دس بائی دس فٹ یا بارہ بائی بارہ فٹ کا ہے تو اس کمرےکے لئے 1 ٹن کا اے سی مناسب ہے۔
اگر کمرہ درمیانہ یعنی 150 سے 250 مربع فٹ کے درمیان ہےتو اسے ٹھنڈا رکھنےکے لئے 1.5 ٹن کے اے سی کی ضرورت ہوگی۔
اور اگر کمرہ بڑا ہےیا پھر لاؤنج جو 250 فٹ سے زیادہ ہو اس کے لئے 2 ٹن یا اس سے زیادہ کا اے سی بہترین کارکردگی دے سکتا ہے۔
اے سی کی ٹنّیج کا درست انتخاب نہ صرف مؤثر ٹھنڈک فراہم کرتا ہے بلکہ بجلی کے بل میں کمی اور مشین کی لمبی عمر کے لیے بھی ضروری ہے۔لیکن یہ ٹن سےمراد کیا اےسی کاوزن ہےیا کچھ اور ؟
ٹن سے کیا مراد ہے
اے سی میں ’ٹن‘ کا مطلب ہے ٹھنڈک پیدا کرنے کی صلاحیت یا کولنگ کیپیسٹی۔ یہ ہمیں بتاتا ہے کہ ایک گھنٹے میں اے سی کتنی گرمی یا ہیٹ باہر نکال سکتا ہے۔
1 ٹن اے سی، 12,000 بی ٹی یو گرمی فی گھنٹہ نکالتا ہے۔
1.5 ٹن اے سی، 18,000 بی ٹی یو فی گھنٹہ
2 ٹن اے سی، 24,000 بی ٹی یو فی گھنٹہ
یہاں بی ٹی یو کا مطلب ہے ’برٹِش تھرمل یونٹ‘ آپ اسے گرمی ناپنے کا آلہ سمجھ لیں۔
یہ پیمائش ایک پرانے تصور سے جڑی ہے کہ ایک ٹن برف کو پگھلانے کے لیے 24 گھنٹوں میں جتنی توانائی درکار ہوتی ہے، اسی سے ’1 ٹن‘ کی بنیاد رکھی گئی۔
عموما مرطوب علاقوں جیسے کراچی یا لاہورمیں تھوڑا سے ذیادہ زیادہ ٹنّیج لینا بہتر ہوتا ہے۔ کم استعمال والے کمروں جیسے گیسٹ روم میں کم ٹن والا اے سی بھی کافی ہوتا ہے۔صحیح ٹن والا اے سی نہ صرف آرام دہ ٹھنڈک فراہم کرتا ہے بلکہ بجلی کی بچت بھی یقینی بناتا ہے۔ لہٰذا ہوشیاری اسی میں ہے کہ ہم معلومات کے ساتھ فیصلہ کریں اور گرمی کے موسم کو خوشگوار بنائیں۔