Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اسٹیٹ بینک کا “راست” نظام اور اسکے استعمال کا طریقہ کار کیا ہے ؟

راست مالی لین دین کا ایک مفت اورآسان طریقہ ہے جسکے زریعے آپ آن لائن رقم کی ادائیگی اور وصولی  کرسکتے ہیں ۔ یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےبنایا گیا نظام ہے سکو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنےبینک اکاونٹ سے کسی کو بھی ادائیگی کر سکتے ہیں اور بھی بغیر اضافی فیس اداکئے ۔

راست کا علیحدہ سے کوئی اکاونٹ نہیں ہو تا بلکہ بلکہ دو بینک اکاونٹ کے درمیان پیسے بھیجنےکا ایک طریقہ ہے ۔

راست کو استعمال کر نے کےلئے اینے بینک کے موبائل ایپ یا انٹر نیٹ بینکنگ میں لاگ ان کریں راست کو منتخب کریں۔

جس شخص کو پیسے بھیجنے ہیں اس کا 24 ہندسوں کا آئی بی اے این نمبر لکھیں ۔

رقم لکھیں ، رقم بھیجنے کی وجہ یا مقصد کا انتخاب کریں اور سینڈ پر کلک کر دیں۔

آپ کی طرف سے پیسے فوری طور پر اس شخص کے اکاونٹ میں پہنچ جائیں گے۔

اور یہ ٹرانزیکشن بلکل مفت ہو گی۔

راست کو استعمال کرنے کےلئے نہ پیسے بھیجنے والےاور نہ ہی پیسے وصول کرنے والے کوراست  آئی ڈی بنانےکی ضرورت ہے ۔

لیکن اگر کوئی چاہتا ہے کہ وہ اپنا اکاونٹ نمبر بتا ئے بغیر ہی پیسے اپنےاکاونٹ میں منگوا ئے  تو آئی بی اے این یعنی بینک اکاونٹ نمبر کے بجائے کسی کو اس کے راست آئی ڈی پر بھی  پیسے بھیج یا منگوا سکتے ہیں ۔

اسکے لئے آُ پ اپنےموبائل فون نمبرکو اپنے  آئی بی اے این نمبر یعنی اکاونٹ نمبر سے لنک کر سکتے ہیں  اور صرف اپنا موبائل فون  نمبر بتا کر اپنےاکاونٹ میں پیسےمنگوا سکتے ہیں آپ کا یہی فون نمبر آپ کی راست آئی ڈی ہے ۔

راست آئی بنانےکا طریقہ نہایت آسان ہے ۔

اپنے بینک اکاونٹ کےموبائل ایپ یا انٹر نیٹ بینکنگ میں لاگ ان کریں ۔

راست آئی ڈی مینیجمنٹ کے آپشن پر جائیں ۔

آپکو بینک کے ریکارڈ میں موجود اپنا موبائل فون نمبر نظر آئے گا ۔

اسکے نیچے دئے گئے لنک کے بٹن کو کلک کر یں ۔

آپ کو نوٹیفکیشن آجائےگا کہ آپ کا بینک اکاونٹ آپ کے موبائل نمبر سےلنک کر دیا گیا ہے ۔

لنک کیا گیا یہی موبائل نمبر آپکا راست آئی ڈی ہے ۔

راست کا فائدہ یہ ہےکہ یہ بلکل مفت ہے اور اس سےفوری طور پررقم وصول کنندہ تک پہنچ جاتی ہے ۔

اور تیسرا فائدہ یہ ہے کہ آپ کسی کو اپنا اکاونٹ نمبربتائے بغیر کسی سے رقم منگو اسکتےہیں۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button