Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جنوبی افریقی کپتان کا آسٹریلیا پر سلیجنگ کا الزام

South African Cricket Team Accused Australian Players of Sledging

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

گزشتہ روز لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے چوتھے دن جنوبی افریقا آسٹریلیا کو ہرا کر ٹیسٹ چیمپئن بنا۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا ہے کہ چوتھے روز آسٹریلوی کرکٹرز ان کی ٹیم پر چوکرز کی آوازیں کستے رہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو آئی سی سی ایونٹ میں کئی بار ناک آؤٹ مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،ناک آؤٹ مرحلے میں ہارنے پر چوکرز کا لفظ جنوبی افریقا کی ٹیم کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ویسٹ ایشیا بیس بال کپ، پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیدی

یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز بھی کھیل کے دوران میدان میں مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں پر جملے کسنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا 1998 چیمپیئنز ٹرافی کے بعد اب27 سال بعد آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button