کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج گرم و مرطوب رہے گا اور شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 72 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
مزید پڑھیں؛کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے،کراچی: نمی کا تناسب زائد رہنے سے درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جارہاہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان موجود ہے، پیر کو چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہو سکتی ہے۔