Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

رواں سال حج کے دوران 18 پاکستانی حجاج انتقال کرگئے

This Year18 Pakistani Pilgrims Died during the Hajj
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

رواں سال دوران حج ایک درجن سے زائد پاکستانی حجاج انتقال کرگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال حج کے دوران سعودی عرب میں موجود 18 پاکستانی حاجی وفات پاگئے ہیں، گزشتہ برس دوران حج 35 پاکستانی فوت ہوئے تھے جب کہ رواں سال انتقال کرنے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دوران حج وفات پانے والوں کی اکثریت بزرگ افراد کی ہے، پاکستانی حجاج کا انتقال ہارٹ اٹیک اور بیماری کے باعث ہوا جب کہ وفات پانے والے تمام افراد کو جنت البقیع میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:حج 2025، مکہ اور مدینہ میں 5 عازمین حج انتقال کر گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع ہوگیا کراچی میں پہلی پرواز کی آمد ہوئی ترجمان پی آئی اے کے مطابق حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے جدہ سے پی آئی اےکی بعد از حج پروازیں ملک کے مختلف شہر آنا شروع ہو گئیں۔

کراچی کے لئے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 836 جمعرات کی دوپہر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پہنچی اس پرواز سے 318حجاج کرام کراچی پہنچے ائر پورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر عمر خان، سٹیشن مینیجر جاوید پیچوہو، ائیرپورٹ سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام اور پی آئی اے کے دیگر حکام نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement