Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان بھر میں 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Polio Virus Confirmed in 47 Environmental Samples in Pakistan
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان میں 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق مئی میں 116 ماحولیاتی نمونے پولیو کی جانچ کیلئے جمع کیے گئے تھے، 69 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جب کہ پولیو وائرس 34 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا۔

مزید پڑھیں:پولیو کے خاتمے کےلیے اپنی ذمہ داری نبھائیں، وزیراعلیٰ سندھ کا منتخب نمائندوں کے نام خط

پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے یہ بھی بتایا کہ سندھ کے 14 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، خیبرپختونخوا کے 8، بلوچستان کے 6 اور پنجاب کے 4 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے ایک ضلع کا ماحولیاتی نمونہ بھی مثبت پایا گیا جب کہ اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق تمام ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ 1پایا گیا ہے، ملک بھر میں 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی تشویشناک ہے، پولیو وائرس کی موجودگی بچوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے، والدین بچوں کو بار بار پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement