ایران کے اسرائیل کیخلاف جوابی حملوں کے باعث 6 ممالک کی فضائی حدود مسلسل بند ہے جس کی وجہ سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن زیادہ متاثر نہیں ہوا تاہم بھارت کی ہوا بازی کی صنعت کو شدید نقصانات کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے کے دوران بھارت کی 30 پروازوں کے رخ موڑنا پڑیں اور درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ گزشتہ رات اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی فضائی حدود ہر نوعیت کی پروازوں کیلئے بند کی گئی جب کہ عراق نے بھی اپنی فضائی حدود بند کردی تھی۔
جمعہ کی صبح اردن کی جانب سے بھی فضائی حدود بند کرنے کا نوٹم جاری کیا گیا، شام اور لبنان کے بعد اسرائیل نے بھی جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر اپنی فضائی حدود مکمل بند کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی سے بیرون ملک جانے اور آنے والی متعدد پروازیں منسوخ
ایران پر حملے کے وقت بھارت کی دہلی کی 2 پروازیں ایران میں پھنس گئی تھیں تاہم مختصر دورانیے کے دوران انہیں ایران کی فضائی حدود سے واپس بھیج دیا گیا۔
واشنگٹن دہلی، نیویارک ممبئی، نیویارک دہلی، لندن دہلی کو ویانا اتارا گیا، ٹورنٹو دہلی نیویارک دہلی کو فرینکفرٹ اتارا گیا، وین کور دہلی، شکاگو دہلی کو جدہ لینڈ کرایا گیا، لندن بنگلور کو شارجہ جب کہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپ کے مختلف ممالک کی درجنوں پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔
اب امریکا سے بھارت کی پروازیں کینیڈا سے ہوکر روس، منگولیا، چین، میانمار سے ہوکر بنگلا دیش کے روٹ سے منزلوں تک پہنچ رہی ہیں، جدہ سے 15 گھنٹے کی پرواز کو 3 گھنٹے سے زائد اضافی لگ رہے ہیں۔