Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سے بیرون ملک جانے اور آنے والی متعدد پروازیں منسوخ

Iran Israel War, Flights from Karachi to abroad Canceled

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور کشیدگی کے باعث کراچی سے بیرون ملک کیلیے متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجف سے کراچی، باکو سے لاہور اور کراچی سےجدہ کےلیے 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

غیرملکی ایئرلائن کی کویت سے کراچی کی 2 پروازیں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں جبکہ دبئی سے کراچی کی 2 پروازیں ای کے 606 اور 607 کی روانگی میں 2 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔

کراچی سے استنبول جانے اور آنے والی 4 پروازیں ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے مسقط کی پرواز پی کے 225 کی روانگی میں 5 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں شارجہ اور دبئی سے فیصل آباد آنے اور جانے والی 4 پروازیں 2 گھنٹے جبکہ شارجہ سے سیالکوٹ اور دبئی سے ملتان کی 4 پروازیں ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ ایران نے اسرائیل پر جوابی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ایران نے ہفتہ کی صبح اسرائیل پر پانچواں بڑا میزائل حملہ کر دیا۔ تازہ حملے میں درجنوں میزائل داغے گئے، ایران کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں میزائلوں کی بارش کی گئی۔

ایرانی حملوں کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 63 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جب کہ صہیونی ریاست کے 2 جدید ترین ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیارے بھی مار گرانے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button