Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایران میں انتقام کی علامت ‘سرخ پرچم’ لہرا دیا گیا

Red Flag Iran
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد ایرانی شہر مشہد، قُم میں مقاماتِ مقدسہ پر ہزاروں افراد جمع ہوگئے ہیں۔

قُم میں واقع مسجد جُمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا جو کہ انتقام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ایرانی میں عوام کی جانب سے صیہونی حکومت کے خلاف سخت انتقام کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اسرائیل کی جانب سے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے شہر تہران میں میزائل حملے سے نشانہ بنانے کے بعد ایران کی جانب سے قُم کی مسجد میں انتقام کی نشانی سرخ پرچم لہرایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:اسرائیل نے اپنے لیے تلخ اور تکلیف دہ قسمت کا انتخاب کیا ہے: ایران

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کردیا ہے، اسرائیل کے فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی مسلح افواج کےسربراہ اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت کئی کمانڈرز اور سائنسدان شہید ہوگئے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement