Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایران کی عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں: وزیراعظم

Shehbaz Sharif Condemned Israeli Attacks on Iran

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایران کی عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں، یہ سنگین اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل انتہائی تشویشناک ہے۔

شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر کہا ہے کہ خطرہ ہے کہ پہلے سے غیر مستحکم خطہ اس سے مزید غیر مستحکم ہو جائے گا۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کےلیے اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں:ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں: نیتن یاہو

وزیراعظم نے کہا ہے کہ کشیدگی مزید بڑھی تو خطے اور عالمی امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کردیا ہے، اسرائیل کے فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی مسلح افواج کےسربراہ اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت کئی کمانڈرز اور سائنسدان شہید ہوگئے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button