انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے جوہری عدم پھیلاؤ کی خلاف ورزی پر ایران کے خلاف قرارداد منظور کرلی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کےخلاف قرارداد امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے پیش کی جس میں ایجنسی کے کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز کا بند کمرہ اجلاس ہوا جہاں ایران کے خلاف قرار داد منظور کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف قراردادکے حق میں19 ووٹ اور قرار داد کی مخالفت 3 ووٹ آئے جب کہ 11 ارکان غیرحاضر رہے۔ آئی اےای اے نے 20 سال میں پہلی مرتبہ ایران کو جوہری عدم پھیلاؤکی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا ہے۔
مزید پڑھیں:کسی دباؤ کے آگے جھکیں گے نہ ہی ایٹمی تحقیقات بند کریں گے: ایرانی صدر
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی IAEA کے بورڈ آف گورنرز نے ایک قرار داد منظور کرنے کے بعد معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیرِخارجہ نے اس قسم کی قرار داد کے حوالے سے یورپی ممالک کو آگاہ کیا تھا کہ ایسا کرنا سنگین غلطی ہوگی اور ایران اس پر ردعمل دے گا۔ ایران نے مزید کہا ہے کہ ہمارا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے اور ایٹمی ہتھیار کا حصول ہمارے مقاصدر میں شامل نہیں۔