Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کنٹری ڈائلنگ کوڈ کیا ہیں اور اسکی تقسیم کیسے ہوئی

کبھی آپ نے سوچا ہے کہ مختلف ممالک میں فون کر تے ہوئے آپ کو مختلف کنٹری کوڈ کیوں ڈائل کرنا پڑتا ہےآخر یہ کنٹری کوڈ کیا ہے اور اسکی تقسیم کیسے ہوئی۔  

کنٹڑی زونز کی تقسیم  

بیسویں صدی میں ٹیلی فون نیٹ ورکس کی تیزی سے توسیع خاص طور پر دوسری جنگ عظیم کے بعد، ممالک کے درمیان بغیر کسی الجھن کے رابطے کو یقینی بنانے کےلئے 1950  کی دہائی میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے کنٹری کوڈ کا نطام متعارف کرایا ۔ اس نے دنیا کو 9 زونز میں تقسیم کیا اور ہر ملک کو ایک منفرد کوڈ جاری کردئے۔

کنٹری کوڈز

.زون 1 میں امریکہ، کینیڈا اور کیریبین ممالک کو رکھا گیا اور انہیں +1 کا کوڈز جاری کردیا گیا

.زون 2میں  افریقہ، کچھ یورپی اور جنوبی بحر اوقیانوس کے جزائر شامل کئےگئے

. اور انہیں  +20 سے +29 تک کا کوڈ الاٹ کیاگیا

.زون 3 اور 4 میں یورپی ممالک  کو +30 سے +49 کےکوڈز جاری کئےگئے

زون 5 میں جنوبی امریکہ  اور کوڈز +50 سے +59 تک

زون 6 میں جنوب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل  کےممالک اور کوڈز +60 سے +69

.زون 7 میں روس اور سابق سوویت ریاستیں شامل کی  گئیں  اور انہیں کوڈ +7 فراہم کیا گیا

زون 8میں مشرقی ایشیا کے ممالک آئےاور  کوڈز +80 سے +89 جاری کیاگیا جبکہ

زون 9 میں جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کےممالک شامل کر کےانہیں +90 سے +99

 تک کےکنٹری کوڈ الاٹ کئےگئے ۔

اور اس دن کے بعد سے جب بھی کوئی کسی دوسرے ملک میں کال کرتاہے تو اسے ایک خاص

 نمبر یعنی کنٹری فون ڈائیلنگ کوڈ یا انٹرنیشنل کالنگ کوڈ لازمی ڈائل کرنا پڑتا ہے۔  جیسے

پاکستان کا کوڈ ہے: +92

بھارت کا: +91

امریکہ اور کینیڈا کا: +1 اور

برطانیہ کا: +44

عمومی طور یہ کوڈ مستقل ہو تےہیں لیکن بعض اوقات ملکوں کی سیاسی صورتحال، تقسیم یا انضمام کی صورت میں کوڈز تبدیل ہو سکتے ہیں۔ جیسے سربیا اور مونٹی نیگرو کے علیحدہ ہونے کے بعد دونوں کو الگ الگ کوڈز دیے گئے۔ جنوبی سوڈان جب ایک نیا ملک بنا، تو اسے نیا کنٹری کوڈ +211 دیا گیا۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button