Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

850 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

small vehicles

وفاقی بجٹ 2025-26 میں حکومت نے 660 سی سی سے 850 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اٹو ایکسپرٹ کے مطابق حکومت نے بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح 12.50 سے 18 فیصد کردی ہے، حکومت نے ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 8.50 سے 18 فیصد کردیا ہے۔

کار ڈیلرز ایچ ایم شہزاد کے مطابق مقامی تیار کردہ آلٹو گاڑی پر سیلز ٹیکس ہے بعد لاکھ 70 ہزار قیمت میں اضافے کا امکان ہے، سوزوکی آلٹو کی قیمت مارکیٹ میں 28 لاکھ 27 ہزار ہے جو سیلز ٹیکس کے بعد 29 لاکھ 65 ہزار 209 روپے تک پہنچ جائے گی۔

مزید پڑھیں:چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و دیگر کی تنخواہیں کیوں بڑھائی گئیں؟ وزیر خزانہ نے بتادیا

انہوں نے بتایا کہ سوزوکی آلٹو وی ایکس آر 29 لاکھ 89 ہزار ہے جو سیلز ٹیکس کے بعد 31 لاکھ 35 ہزار 129 روہے تک پہنچ جائے گی، سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت 31 لاکھ 40 ہزار ہے جو سیلز ٹیکس کے بعد 32 لاکھ 93 ہزار 511 روپے تک پہنچ جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق اس اقدام کا مقصد پیٹرول، ڈیزل اور ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں یکسانیت لانا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button