Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں بینک سے بڑی رقم نکلوانے پر پولیس سیکیورٹی لینا لازمی قرار

کراچی میں بینک سے رقم لے کر جانے  والوں کو ڈاکووں سے بچانے کے لئے ساوتھ پولیس کی جانب سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب پانچ لاکھ یا اس سے زائد رقم نکلوانے والوں کو پولیس سیکورٹی لینا لازمی ہوگی۔ اس حوالے سے ساوتھ پولیس کی جانب سے ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔

پولیس ایڈوائزری کے مطابق بینک سے 5 لاکھ یا زائد رقم نکلوانے پر سکیورٹی لازمی لینا ہوگی، بینک مینجرخود متعلقہ تھانے فون کرکے پولیس بلائے جبکہ بینک کو مووایبل بنکربنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی ٹریفک پولیس کی سخت کارروائیاں، ایک دن میں 830 سے زائد موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں ضبط

ساوتھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بینک میں تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈکی تعیناتی کی جائے، بینک کے سکیورٹی گارڈ کے لئے بلٹ پروف جیکٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق 8 میگا پکسل والے نئے کیمرے داخلی اورخارجی راستے پر بھی لگائے جائیں، غیرمتعلقہ افراد پر سخت نظر رکھی جائے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button