کراچی میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے صرف ایک دن میں 830 سے زائد موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔
یہ کارروائی ٹریفک قوانین کے نفاذ کی جاری مہم کے تحت کی گئی، جس کا مقصد شہر میں بے ترتیبی، حادثات اور قانون شکنی پر قابو پانا ہے۔ پولیس کے مطابق جن افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، ان کی جانب سے درج ذیل سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں:
مزید پڑھیں:ٹریفک قوانین میں ترمیم ، اب ہونگے بڑے اور بھاری جرمانے
نمبر پلیٹ کا نہ ہونا یا غیر معیاری/فینسی پلیٹس کا استعمال گاڑی کی رجسٹریشن کا نہ ہونا ڈرائیونگ لائسنس کا نہ ہونا موٹر سائیکل سوار اور پیچھے بیٹھنے والے افراد کا ہیلمٹ نہ پہننا
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مؤثر رجسٹریشن، سرکاری معیار کی نمبر پلیٹ، درست ڈرائیونگ لائسنس اور دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ کے بغیر گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا جرم ہے، جس پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔