Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حکومت سندھ کا مزید بسوں، ای وی ٹیکسیوں اور اسکوٹرز کے لیے بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ

Sindh Government Public Transport Sector Allocating Budget

حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال 2025-26 میں عوامی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑے فیصلے کرتے ہوئے مزید بسوں کی خریداری، ای وی ٹیکسیوں، الیکٹرک اسکوٹرز اور چارجنگ انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ فیصلہ سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں پیپلز بس سروس، ای وی اسکوٹرز، چارجنگ اسٹیشنز اور دیگر منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ کو بتایا گیا کہ مالی سال 2024-25 کے منصوبے کامیابی سے جاری ہیں جبکہ آئندہ بجٹ میں مزید بہتری کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔

اجلاس میں یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے جام صادق پل کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، جس کا افتتاح جلد متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریڈ لائن بی آر ٹی کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

مزید پڑھیں:وفاقی بجٹ، کراچی تا چمن قومی شاہراہ کی تعمیر کیلیے 100 ارب روپے مختص

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت ماحولیاتی طور پر محفوظ اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی کے لیے مزید نئی بسیں جلد پہنچیں گی اور ڈبل ڈیکر بسز بھی شامل کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس اور ای وی بسز جیسے کامیاب منصوبوں کی بدولت اب کراچی کے ہر علاقے تک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پہنچانے کا ہدف طے کر لیا گیا ہے۔
شرجیل میمن نے واضح کیا کہ یہ تمام منصوبے سندھ کے شہریوں کو معیاری، سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کی نیت سے شروع کیے گئے ہیں، جن سے ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button