اقتصادی سروے 2025ء کے اعداد و شمار پاکستان میں اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی میں کمی کی نشاندھی کررہے ہیں، سندھ اور بلوچستان کی صورتحال تشویشناک حدتک خراب ہے، سب سے حیران کن ملکی سطح پر شرح خواندگی میں 2 فیصد سے زائد کمی اور بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کی پوزیشن بالترتیب مزید بدترین صورتحال ہے۔ (مفصل اعداد و شمار رپورٹ کے ساتھ منسلک چارٹ میں)۔
اقتصادی سروے 2025ء اور 2024ء کے مطابق انتظامی یونٹس میں اسکولوں میں سہولیات اور ان میں بہتری یابدتری تقابلی جائزہ! | رپورٹ: عبدالجبارناصر | ||||||||||||
چاردیواری | ٹوائلٹس | پانی | بجلی | انتظامی یونیٹ | نمبر شمار | ||||||||
کمی-اضافہ+ | سال 2024ء | سال 2025ء | کمی-اضافہ+ | سال 2024ء | سال 2025ء | کمی-اضافہ+ | سال 2024ء | سال 2025ء | کمی-اضافہ+ | سال 2024ء | سال 2025ء | ۔ | ۔ |
1+ | 98 | 99 | 0 | 99 | 99 | 0 | 100 | 100 | 0 | 99 | 99 | پنجاب | 1 |
0 | 61 | 61 | -3 | 60 | 57 | -5 | 63 | 58 | -11 | 42 | 31 | سندھ | 2 |
-1 | 92 | 93 | -7 | 94 | 87 | -1 | 90 | 89 | 0 | 86 | 86 | خیبرپختونخوا | 3 |
1+ | 47 | 48 | 8+ | 41 | 49 | 0 | 29 | 29 | -1 | 22 | 21 | بلوچستان | 4 |
3+ | 37 | 40 | 3+ | 51 | 54 | -4 | 41 | 37 | 9+ | 34 | 43 | آزاد کشمیر | 5 |
4+ | 69 | 73 | 0 | 80 | 80 | 9+ | 68 | 77 | 13+ | 57 | 70 | گلگت بلتستان | 6 |
2+ | 98 | 100 | 0 | 100 | 100 | 0 | 100 | 100 | 0 | 100 | 100 | اسلام آباد | 7 |
0 | 79 | 79 | -1 | 79 | 78 | -2 | 78 | 76 | -3 | 70 | 67 | پاکستان | 8 |
اقتصادی سروے 2025ء اور 2024ء کے مطابق انتظامی یونٹس میں شرح خواندگی اوراس میں بہتری یابدتری تقابلی جائزہ! | رپورٹ: عبدالجبارناصر | ||||||||||||
مجموعی طور پر | خواجہ سراء میں | خواتین میں | مردوں میں | انتظامی یونیٹ | نمبر شمار | ||||||||
کمی-اضافہ+ | سال 2024ء | سال 2025ء | کمی-اضافہ+ | سال 2024ء | سال 2025ء | کمی-اضافہ+ | سال 2024ء | سال 2025ء | کمی-اضافہ+ | سال 2024ء | سال 2025ء | ۔ | ۔ |
-2.15 | 62.8 | 60.65 | ۔ | ۔ | 40.15 | 0.94+ | 51.9 | 52.84 | -5.4 | 73.4 | 68 | پاکستان | 1 |
-0.05 | 66.3 | 66.25 | ۔ | ۔ | 41.3 | 2.31+ | 58.4 | 60.71 | -2.22 | 74.2 | 71.98 | پنجاب | 2 |
-4.26 | 61.8 | 57.54 | ۔ | ۔ | 37.45 | 0.81+ | 49.7 | 50.51 | -8.67 | 72.9 | 64.23 | سندھ | 3 |
-4.01 | 55.1 | 51.09 | ۔ | ۔ | 44.67 | -0.25 | 37.4 | 37.15 | -8.23 | 72.8 | 64.57 | خیبرپختونخوا | 4 |
-12.49 | 54.5 | 42.01 | ۔ | ۔ | 24.97 | -4 | 36.8 | 32.8 | -18.9 | 69.4 | 50.5 | بلوچستان | 5 |
نوٹ: رپورٹ کی تیاری میں ٹائمز آف کراچی نے انتہائی احتیاط سے اقتصادی سروے 2025ء اور 2024ء کے اعداد و شمار پر انحصار کیا ہے، تاہم سہواً غلطی کا امکان ہے۔ |
اقتصادی سروے 2025ء کے مطابق اسلام آباد میں 100 فیصد، پنجاب میں 99 فیصد،خیبر پختونخوا میں 86 فیصد، گلگت بلتستان میں 70 فیصد، آزاد کشمیر میں 43 فیصد، سندھ 31 فیصد، بلوچستان میں 21 فیصد اور مجموعی طور پر ملکی سطح پر 67 فیصد اسکولوں میں بجلی کی سہولت ہے۔ اقتصادی سروے 2024ء اور اتقصادی سروے 2025ء کے تقابلی جائزے کے مطابق سندھ میں 11 فیصد، ملکی سطح پر 3 فیصد اور بلوچستان میں ایک فیصد مزید بدتری، جبکہ گلگت بلتستان میں 13 فیصد اور آزاد کشمیر میں 9 فیصد بہتری آئی اور پنجاب اور اسلام میں پوزیشن مستحکم رہی ہے۔
اقتصادی سروے 2025ء کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب میں 100 فیصد،خیبر پختونخوا میں 89 فیصد، گلگت بلتستان میں 77 فیصد، سندھ میں 58 فیصد، آزاد کشمیر میں 37 فیصد، بلوچستان میں 29 فیصد اور مجموعی طور پر ملکی سطح پر 76 فیصد اسکولوں میں پانی کی سہولت ہے۔ اقتصادی سروے 2024ء اور اتقصادی سروے 2025ء کے تقابلی جائزے کے مطابق سندھ میں 5 فیصد آزاد کشمیر میں 4 فیصد، ملکی سطح پر 2 فیصد اور خیبر پختونخوا میں ایک فیصد مزید بدتری، جبکہ گلگت بلتستان میں 9 فیصد بہتری آئی ہے اور پنجاب، بلوچستان اور اسلام میں پوزیشن مستحکم رہی ہے۔
اقتصادی سروے 2025ء کے مطابق اسلام آباد میں 100 فیصد، پنجاب میں 99 فیصد،خیبر پختونخوا میں 87 فیصد، گلگت بلتستان میں 80 فیصد، سندھ میں 57 فیصد، آزاد کشمیر میں 54 فیصد، ، بلوچستان میں 49 فیصد اور مجموعی طور پر ملکی سطح پر 78 فیصد اسکولوں میں ٹوائلٹس کی سہولت ہے۔ اقتصادی سروے 2024ء اور اتقصادی سروے 2025ء کے تقابلی جائزے کے مطابق خیبر پختونخوا میں 7 فیصد، سندھ میں 3 فیصد اور ملکی سطح پر ایک فیصد مزید بدتری، جبکہ بلوچستان میں 8 فیصداور آزاد کشمیر میں 3 فیصد بہتری آئی ہے اور پنجاب، گلگت بلتستان اور اسلام میں پوزیشن مستحکم رہی۔
اقتصادی سروے 2025ء کے مطابق اسلام آباد میں 100 فیصد، پنجاب میں 99 فیصد،خیبر پختونخوا میں 93 فیصد، گلگت بلتستان میں 73 فیصد، سندھ میں 61 فیصد، بلوچستان میں 48 فیصد، آزاد کشمیر میں 40 فیصد اور مجموعی طور پر ملکی سطح پر 79 فیصد اسکولوں میں چاردیواری ہے۔ اقتصادی سروے 2024ء اور اتقصادی سروے 2025ء کے تقابلی جائزے کے مطابق چاردیواری کے حوالے خیبر پختونخوا میں ایک فیصد بدتری، جبکہ گلگت بلتستان میں 4 فیصد، آزاد کشمیر میں 3 فیصد، اسلام آباد میں 2 فیصد اور پنجاب اور بلوچستان میں ایک ایک فیصد بہتری آئی ہے اور سندھ اور اسلام آباد میں پوزیشن مستحکم رہی ہے۔
اقتصادی سروے 2025ء اور اقتصادی سروے 2024ء کے تقابلی جائزے کے مطابق 10 سال یا اس سے اوپر کے افراد کی شرح خواندگی میں بھی کمی آئی ہے، جو بلوچستان میں 12.49 فیصد، سندھ میں 4.26 فیصد، خیبر پختونخوا میں 4.01 فیصد، ملکی سطح پر 2.15 فیصد اورپنجاب میں 0.05 فیصد ہے۔
