Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گرمی میں جانوروں کی حفاظت کیسے کریں

شدید گرمی جہاں انسانوں کے لئے پریشان کن اور خطرناک ہے، وہیں موسم کی شدت جانوروں کو بھی نقصان پہنچانے کاسبب بن سکتی ہے۔  شدید گرمی میں ضروی انتظامات نہ کئے جائیں تو گھریلو پالتوں جانور، چرند پرند یہاں تک کے آوارہ جانور سبھی موسم کے اثرات کا شکار ہو سکتے ہیں۔

جانوروں اور پرندوں کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لئے پینے کے پانی کا مناسب انتظام سب سے اہم ہے ۔ پالتوں جانوروں کو وقفے وقفے سے پانی پلاتے رہیں۔ اپنی چھت ،دیوار، صحن اورگھر کے باہر گلی میں بھی مٹی یا پلاسٹک کی صاف برتنوں میں ٹھنڈا پانی رکھیں۔ تاکہ چرند پرند اور دیگر جانور اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔

گرمی میں جانوروں کے لئے بھی سایہ نہایت ضروری ہے۔ اگر آپ کے پاس پالتو جانور یا مویشی ہیں تو انہیں دھوپ سے بچا کر کسی سایہ دار اور ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔ جبکہ باہر رہنے والے جانوروں کے لیے عارضی سایہ  بنا دیں۔  دن کے اوقات بلخصوص دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک پالتو جانوروں کو دھوپ میں لے کر نہ نکلیں۔  واک پر جانے یا خوراک دینے کا وقت صبح جلدی یا شام کے بعد رکھیں۔

اپنے مویشی کو گرمی میں ہلکی اور تازہ خوراک دیں۔ جانور کی خوراک کے مطابق زیادہ پانی والی سبزیاں جیسے تربوز، کھیرا، گھاس وغیرہ دی جا سکتی ہیں۔ اگر جانور ہا نپ رہا ہو، کمزور لگ رہا ہو، یا بار بار لیٹ رہا ہوتو فوراً اسے ٹھنڈی جگہ منتقل کریں اورشدید صورتحال میں قریبی ویٹرنری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

گلیوں کے آوارہ کتوں، بلیوں اور پرندوں کے لیے بھی پانی اور کھانے کا انتظام کریں اوراگر ممکن ہو انکےلئے عارضی سایہ بنادیں اوراسی مخصوص جگہ پر انکے لئے کھانا اورپانی بھی رکھ دیں۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button