Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بجلی کا ایک یونٹ کتنا ہو تا ہے

کراچی میں رہنے والے بجلی کے ہر صارف کے ساتھ کم از کم ایک بار تو ایسا ضرور ہوا ہو گا جب صرف ایک یونٹ کی وجہ سے انکے بل کا سلییب تبدیل ہو گیا ہو اور  انہیں اسکی بھاری قیمت چکانی پڑی ہو ۔

 

بجلی کا ایک یونٹ کتنا ہو تا ہے

آج ہم جاننے کی کوشش کریں گے کہ بجلی کا ایک یونٹ کیا ہوتا ہے ، کس طرح بنتا ہے اور کون سے آلات کتنی دیر چلیں تو ایک یونٹ بجلی خرچ کرتے ہیں ۔ ایک کلو واٹ بجلی مسلسل ایک گھنٹے تک استعمال کی جائے تو اسکا خرچ بجلی کا ایک یونٹ ہوتا ہے ۔

یا یوں سمجھ لیں کہ بجلی سے چلنے والے مختلف آلات جن کا مجموعی لوڈ اگر ایک کلو واٹ یعنی ایک ہزار واٹ ہے اور ان بر قی آلات کو مسلسل ایک گھنٹے تک استعمال کیاجائے تو اسکے نتیجے میں ایک یونٹ بجلی خرچ ہو گا۔

ہمارے گھروں میں بجلی سے چلنے والے مختلف اپلائینسز مختلف واٹس یا پاور کے ہو تے ہیں جنکے استعمال کے مختلف دورانیے کے نتیجے میں بجلی کا ایک یونٹ بنتا ہے  ۔

 

کونسا اپلائینس کتنی دیر میں ایک یونٹ بناتا ہے

مثلا پچاس واٹ کا ایک ٹیوب لائیٹ 20 گھنٹے تک جلانا

بارہ واٹ کا ایک بلب 83 گھنٹے تک جلانا

اسی واٹ کا ایک پنکھا 12 گھنٹے استعمال کرنا

ایک ہزار واٹ کی استری کا ایک گھنٹے تک استعمال

ایک سو اسی واٹ کا ایک فرج 5 گھنٹے تک چلانا

پانچ سو واٹ کی ایک واشنگ مشین دو گھنٹے تک مسلسل چلانا

سات سو پچاس واٹ  کی پانی کی ایک موٹر کا ایک گھنٹے استعمال

سولہ گھنٹے 60 واٹ کی ایک ایل ای ڈی ٹی وی کا استعمال

آدھے گھنٹے تک ڈیڑھ ٹن یا 2 ہزار واٹ کا ائر کنڈیشن چلانا

یا تقریبا پون گھنٹے تک ڈیڑھ ٹن یا 1200 واٹ کا انورٹر اے سی چلانے

سے بجلی کے ایک یونٹ بنتا ہے

یاد رکھیں کہ بجلی کے بل میں ہر یونٹ اہم ہے جو آپکے ٹیرف کو تبدیل کرنے کا سبب بن سکتا ہے اور بل کی رقم میں اضافے کی وجہ بھی بن سکتا ہے ۔ اس لئے بجلی اور بجلی کے آلات سمجھ داری سے استعمال کریں ۔ اور اپنے بجلی کے بل میں کمی کو یقینی بنائیں۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button