Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز

Salaries of Government Employees in the Federal Budget

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق تجاویز پر حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے، اس سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی تجویز زیرِ غور تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہوگا، وفاقی کابینہ وفاقی بجٹ کی حتمی منظوری دے گی۔

مزید پڑھیں:کیا مہنگا ہوگا کیا سستا؟ کونسا نیا ٹیکس لگے گا؟ وفاقی بجٹ کے اہم نکات سامنے آ گئے

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کےلیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے بجٹ میں تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button