پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں ہیں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ثناء میر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثنا میر نے سبز ہلالی پرچم کو بلند اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی سی بی نے کہا، ’ویلڈن ثناء میر۔ پاکستان کی بیٹی نے پاک دھرتی کا مان بڑھایا، جس سے سبز ہلالی پرچم بلند اور پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔‘
The seven new inductees for the ICC Hall of Fame have been confirmed 🙌
Details 👇https://t.co/fREMwMjIkB
— ICC (@ICC) June 9, 2025
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ثناء میر پاکستان کرکٹ کا اثاثہ اور خواتین کرکٹرز کے لیے رول ماڈل ہیں، ثناء میر کو ہال آف فیم ملنا پاکستان ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے، ثناء میر نے خواب دیکھا، محنت کی اور تاریخ رقم کردی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آج ایک ثناء میر کو اعزاز ملا ہے، انشاء اللّٰہ وہ دن دور نہیں جب متعدد پاکستانی وویمنز کرکٹرز یہ اعزاز حاصل کریں گی۔
مزید پڑھیں:پلیئر پاوور سے دلبرداشتہ ویمن کرکٹر کا بڑا فیصلہ
ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل
پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں ہیں۔
پاکستانی خواتین ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر پیر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے ہال آف فیم میں شامل ہونے والی ملک کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں۔ انہوں نے 2018 میں خواتین کی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور اس ٹیم کی قیادت کی جس نے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔
چیئرمین پی سی بی کی مبارکباد
ثنا میر کا عروج پاکستانی خواتین کے لیے کھیلوں کے مواقع میں اضافے کے ساتھ ہوا جنہیں 2000 کی دہائی کے اوائل تک کھلے میدانوں میں کھیلنے کی اجازت نہیں تھی۔ ثنا میر نے 2005 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے 226 بین الاقوامی میچ کھیلے، وہ ان نو خواتین کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے ون ڈے میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کیں اور 1000 رنز بنائے۔
ان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے دو ورلڈ کپ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی حصہ لیا۔ آج آئی سی سی نے جن سات نامور کرکٹرز کو شامل کیا ان میں وہ بھی شامل تھیں، دیگر میں بھارت کے ایم ایس دھونی، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری، انگلینڈ کی سارہ ٹیلر اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور گریم اسمتھ شامل ہیں۔