Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آگ پر 31 گھنٹے بعد قابو، کولنگ جاری

Landhi Fire

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گزشتہ روز لگنے والی ہولناک آگ پر 31 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ چار فیکٹریاں آگ کی لپیٹ میں آئیں، جن میں ایک مکمل طور پر تباہ اور دوسری مخدوش قرار دی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے دوران کیمیکل اور تیز ہواؤں کے باعث آپریشن میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ متاثرہ فیکٹریوں میں کپڑوں کا گودام، پلاسٹک فیکٹری سمیت دیگر یونٹس شامل تھے۔
مزید پڑھیں؛لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں آتشزدگی،5 افراد زخمی

آتشزدگی کے نتیجے میں پانچ فائر فائٹرز زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں 19 فائر ٹینڈرز، اسنارکل اور واٹر باوزرز نے حصہ لیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button