Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عید پر صفائی کے ناقص انتظامات، اپوزیشن لیڈر کی سندھ حکومت اور میئر کراچی پر تنقید

Ali Khurshedi

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے عیدالاضحیٰ پر شہر میں صفائی کے انتظامات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور میئر کراچی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے میں شدید غفلت برتی گئی جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں تعفن پھیل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سخی حسن قبرستان کے قریب مرکزی شاہراہ سمیت کئی علاقوں میں صفائی نہ ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔

خورشیدی کے مطابق صفائی آپریشن پہلے ہی دن ناکام ہو گیا، جبکہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس  کی مد میں کروڑوں روپے وصول کیے جا رہے ہیں لیکن عملی طور پر کوئی بہتری نظر نہیں آتی۔

مزید پڑھیں؛عیدالاضحیٰ پر ملک بھر سے 70 لاکھ قربانی کی کھالیں جمع ہونے کا امکان

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مختلف علاقوں میں چونے کی جگہ ماربل پاؤڈر استعمال کیا جا رہا ہے اور ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی مہنگے داموں کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے الزام عائد کیا کہ ان اقدامات میں مبینہ کرپشن ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شہری مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو میئر کراچی کی کارکردگی کا نوٹس لینا چاہیے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button