Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عیدالاضحیٰ پر ملک بھر سے 70 لاکھ قربانی کی کھالیں جمع ہونے کا امکان

Animal Hide
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی تقریباً 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن  کے مطابق ان کھالوں کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 6 ارب 35 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گائے، بیل اور بچھیا کی تقریباً 30 لاکھ کھالیں، 1700 بھینسوں، 34 لاکھ 65 ہزار بکروں، 4 لاکھ بھیڑوں اور 1 لاکھ اونٹوں کی کھالیں حاصل ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں؛ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

کھالوں کی قیمتوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گائے کی کھال کی اوسط قیمت 1575 روپے، بھینس کی کھال کی 1680 روپے، بکرے کی کھال کی 450 روپے اور اونٹ کی کھال کی 580 روپے تک خریداری کی جائے گی۔

ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق یہ کھالیں نہ صرف مقامی چمڑا صنعت کی ضروریات پوری کرتی ہیں بلکہ برآمدات کا بھی اہم ذریعہ ہیں۔ ماہرین نے کھالوں کی بروقت ترسیل اور درست انداز میں محفوظ کرنے پر زور دیا ہے تاکہ خراب ہونے سے بچایا جا سکے اور معیار برقرار رکھا جا سکے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement