Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

16 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں، سعودی میڈیا

Hajj 2025 Today Pilgrims Going Mina
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

دنیا بھر سے 16 لاکھ 73 ہزار 230 خوش نصیب افراد  حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں، جن میں سے 8 لاکھ 77 ہزار 841 مرد اور 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین شامل ہیں۔

سعودی عرب کے اخبار سعودی گزٹ کے مطابق 16 لاکھ 73 ہزار 230 خوش نصیب افراد میں سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 دنیا بھر سے ہوائی جہاز، بحری اور زمینی راستوں سے سعودی عرب حج کی سعادت کے لئے آئے، جبکہ ایک لاکھ 66 ہزار 654 افراد سعودی عرب کے مقامی افراد بھی حج کی سعادت کی۔

دنیا بھر سے حج کے لئے پہنچنے والے 15 لاکھ 6 ہزار 576 خوش نصیبوں میں سے 14 لاکھ 35 ہزار 17 افراد ہوائی جہاز، 66 ہزار 465 افراد زمینی راستوں اور 5 ہزار 94 افراد بندرگاہوں کے ذریعے سعودی پہنچے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement