Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اے ایمان والو عہد اور وعدے کو پورا کرو: خطبہ حج

Today Hajj 2025 Sermon
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے کہا ہے کہ اے ایمان والو! اللّٰہ سے ڈرو ، تقویٰ اختیار کرو، تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے۔

مسجد نمرہ میں مسجدالحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے حج کے خطبے کے دوران کہا کہ لوگوں کے ساتھ صلح رحمی سے پیش آؤ، دشمن کو معاف کر دو، دشمن کو معاف کر دو گے تو اللّٰہ تمہیں قریبی دوست بنا لے گا۔

شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے:

امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے کہا کہ قرآن حکیم نے تقویٰ، نیکی اختیار کرنے اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے کی حکم دیا ہے، شیطان کے راستے سے دور رہو۔

انہوں نے کہا کہ شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے اس سے دور رہو، اللّٰہ نے نیکی کرنے اور برائی سے دور رہنے کا حکم دیا، نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں لہٰذا نیکیوں کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے، نماز قائم کرو، یہ اللّٰہ اور بندے کے درمیان ایک بہترین رابطہ اور سب سے زیادہ درمیان کی نماز کی حفاظت کرو۔

اے ایمان والو عہد اور وعدے کو پورا کرو

امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اے ایمان والو اللّٰہ کی عبادت ایسے کرو کہ جیسے تم اللّٰہ کو دیکھ رہے ہو، یا پھر اللّٰہ کی عبادت اس طرح سے کرو کہ جیسے اللّٰہ تمھیں دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے ایمان والو عہد اور وعدے کو پورا کرو، جب بھی بات کرو اچھی بات کرو، اللّٰہ صبر کرنے والوں کو پورا ثواب عطا کرتا ہے، اللّٰہ کا شکر گزار بندوں سے وعدہ ہے کہ جتنا شکر کریں گے انہیں زیادہ تعمتوں سے نواز دے گا۔

مزید پڑھیں:امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دے رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن میں فرما دیا کہ آج کے دن تمہارا دین مکمل کر دیا گیا، اللّٰہ تعالی نے دین اسلام کو انسانیت کے لیے پسند کیا، اللّٰہ تعالیٰ کے احکام کو بجا لاکر اس کی اطاعت کی جائے، منع کردہ چیزوں سے پرہیز کیا جائے، تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دین کو مضبوطی سے تھامو، جسے آج کےدن مکمل فرمایا، اللّٰہ تعالیٰ کا فرمان ہے آج تمہارے لیے دین مکمل کیا، اپنی نعمت تم پر پوری کر دی، دین اسلام کے 3 درجات ہیں جس کا اعلیٰ درجہ احسان ہے، دوسرا درجہ ایمان کا ہے جو زبان سے اقرار، دل سے یقین اور اعضا سے عمل کرنا ہے، ایمان کی شاخیں 70 سے زائد ہیں، لاالہ الااللہ کہنا اعلیٰ ہے، راستے سے تکلیف دہ چیز کو دور کرنا سب سے نچلا ہے، حیا ایمان کی ایک شاخ ہے، والدین سے صلہ رحمی اور حسن سلوک، نرمی سے بات کرنا اور وعدوں کی تکمیل بھی ایمان کا حصہ ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت کی بھلائی مانگنی چاہیے:

امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے کہا کہ انسان کو باطنی امراض سے بچنا چاہیے کیونکہ باطنی امراض کی وجہ سے انسان اللّٰہ کا تقرب حاصل نہیں کر پاتا، رمضان کے روزے تم پر فرض کیے گئے جیسے تم سے پچھلی امتوں پر فرض کیے گئے، روزے انسان کو باطنی امراض سے پاک کر دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت کی بھلائی مانگنی چاہیے، جہنم سے نجات مانگنی چاہئے، کثرت سے گناہوں کی معافی مانگیں، اپنے رب کو چھپ چھپ کر گڑگڑا کر پکارو، اللّٰہ تعالیٰ نے فساد فی الارض سے سختی سے منع فرمایا، قرآن کریم نے پچھلی تمام آسمانی کتابوں کی تصدیق کی، اللّٰہ تعالیٰ نے جرم کرنے والوں سے انتقام کا تعین کیا ہے، اللّٰہ کے سوا کسی اور معبود کو نہ پکارو، ورنہ خت سزا پانے والوں میں سے ہوگے۔

:اے اللہ فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما

مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے خطبہ حج میں دعا کی کہ اے اللہ فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما، ان کے شہدا کو معاف فرما، زخمیوں کو شفا دے اور ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، فلسطین کے دشمن بچوں کے قاتل ہیں، ان قاتلوں کو تباہ کر دے۔

خطبہ حج کے بعد ظہر اور عصر کی قصر نمازیں ایک ساتھ ادا کی گئیں، عرفات میں وقوف کے دوران عازمین تلبیہ پڑھنے، استغفار کرنے اور تسبیح کے ساتھ ساتھ دعاؤں میں مصروف ریے۔

وقوف عرفہ کی ادائیگی کے بعد سورج غروب ہونے کے بعد حجاج میدان عرفات سے 6 کلو میٹر دور مزدلفہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے، حجاج کرام مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔ مزدلفہ میں رات قیام کے دوران حجاج رمی جمرات کے لیے کنکریاں چنیں گے اور کل طلوع آفتاب کے بعد منیٰ روانہ ہو جائیں گے اور رمی کے بعد قربانی کا فریضہ انجام دیں گے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement