Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں درجہ حرارت میں کمی، آج موسم کیسا رہے گا؟

Karachi Weather Updates June
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 8کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا اس دوران تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں رواں ہفتے بڑے زلزلے اور سونامی کی پیشگوئی

دوسری جانب بلوچستان میں موسم کی صورتحال پر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں موسم گرم ہے جبکہ کوئٹہ میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اورخشک رہےگا، بلوچستان کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ ژوب،موسیٰ خیل، بارکھان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement