Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان ریلوے نے مسافروں کو کرایوں میں رعایت دے دی

Pakistan Railways

عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے نے مسافروں کو کرایوں میں رعایت دے دی ہے۔ پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں پر 20 فیصد رعایت دی ہے۔

چیف مارکیٹنگ منیجر پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام میل، ایکسپریس، انٹرسٹی اور مسافروں ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:عیدالاضحیٰ پر کراچی سے اسپیشل ٹرین روانہ، بقایا 2 ٹرینیں کب روانہ ہوں گی؟

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پانچ میں سے تین ٹرینیں کراچی سے ملک کے مختلف شہروں میں روانہ ہو گی جس میں سے پہلی اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی جو دو اے سی اور آٹھ اکنومی کوچز پر مشتمل ہے جس میں دس کوچز شامل ہیں، اسپیشل ٹرین میں 750 مسافروں کی گنجائش ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button