کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا، مغربی سمت سے18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہوامیں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع بھی ہے۔ جبکہ اسلام آباد اورگردونواح میں آج شام تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے میدانی علاقوں میں آ ج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں موسم شدید گرم، درجہ حرارت میں اضافے کا امکان
بالائی خیبرپختونخوا، شمالی پنجاب کے چند علاقوں میں بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور بہاولنگر میں آندھی اورجھکڑ چلنے کی توقع ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشترمیدانی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کا امکان ہے۔