Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گورننس چیلنجز پاکستان کے اقتصادی مسائل کی وجہ ہیں: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان

Transparency International Report Governance Assessment

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے پاکستان کیلئے سول سوسائٹی گورننس کا تشخیصی جائزہ شائع کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے اقتصادی مسائل کی وجہ گورننس چیلنجز ہیں جو کمزور قوانین، بدعنوانی اور پالیسیوں کے غیر مؤثر نفاذ سے پیدا ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ مالیاتی گورننس کو جمہوری ہونا چاہیے جس میں پارلیمنٹ بجٹ کی تیاری اور اس کی منظوری میں ایک بامعنی کردار ادا کرے۔

پاکستان میں شعبہ جاتی ٹیکس چھوٹ، بالخصوص زراعت، رئیل اسٹیٹ کی کم قیمتوں، اور درآمدات کی دستاویزات کی عدم موجودگی کی وجہ سے ملک کی مالیاتی صلاحیت متاثر ہورہی ہے، اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ غیر ضروری اور بلاجواز ٹیکس استثنی کو ختم کر کے ٹیکسیشن کا بوجھ برابر کیا جائے۔

Summary of Anti-Corruption and Integrity Benchmarks – Governance Diagnostic Assessment 2025 (1)

ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بہتر گورننس کے حصول کے لیے تمام شعبوں میں احتساب مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر پبلک اکانٹس کمیٹی کے کردار کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کرپشن میں اضافے کا انکشاف، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جاری

ریونیو سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن، اخراجات کی نگرانی، شفاف پروکیورمنٹ اور باقاعدہ آڈٹ وہ اصلاحات ہیں جن کے ذریعے مؤثر احتساب ممکن ہے۔ ٹی آئی پاکستان نے اس بات کی بھی سفارش کی ہے کہ مکمل ڈیجیٹلائزڈ بزنس رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے غیردستاویزی معیشت سے جان چھڑائی جائے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کلائمیٹ چینج کے اثرات سے شدید متاثر ہونے کے باعث ہر سال 4 بلین ڈالرز کا خسارہ برداشت کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی حالیہ معاشی پیش گوئیوں کے مطابق پاکستان کو اپنی جی ڈی پی میں سے سالانہ 1فیصد، یعنی اندازاً 1اعشاریہ 24کھرب مختص کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مزید ممکنہ کلائمیٹ خطرات کو کم کر کے اقتصادی اور ماحولیاتی بگاڑ میں کمی کی جاسکے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے ایسی اصلاحاتی تجاویز پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو ٹھوس شواہد پر مبنی ہوں، سیاسی حقائق سے ہم آہنگ ہوں، اور پاکستان کے وسیع تر معاشی و سماجی ترقیاتی اہداف سے مطابقت رکھتی ہوں۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین جسٹس (ر) ضیا پرویز کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ ادارہ جاتی اصلاحات کی فوری ضرورت کے جواب میں تیار کی گئی ہے، جس کا مقصد پاکستان کی ترقی کے لیے سالمیت، شفافیت اور بہتر گورننس کو فروغ دینا ہے۔ رپورٹ کے مرکزی منصف اور معروف ماہر اقتصادیات، ڈاکٹر قیصر بنگالی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ موثر معاشی پالیسیاں اور منصوبے بنائے جا سکتے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button