Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 80 کروڑ ڈالرز کی منظوری دے دی

Asian Development Bank has approved $800 million for Pakistan

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالرز کی منظوری دے دی ہے۔

ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم مضبوط مالی پائیداری کے لیے منظور کی گئی، پاکستان نے میکرو اکنامک حالات بہتر کرنے میں کافی پیشرفت کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ پروگرام مزید پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے حکومت کے عزم کی حمایت کرتا ہے، پروگرام عوامی مالیات کو مضبوط اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن اور مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ 30 کروڑ ڈالرز قرض اور 50 کروڑ ڈالرز کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالرز حاصل کرنے کی گارنٹی ہے، پروگرام سے مالیاتی خسارہ اور قرضوں میں کمی کا امکان ہے، ترقیاتی اور سماجی اخراجات کے لیے مزید مالی گنجائش پیدا ہوگی۔

اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 1966ء سے اب تک 52 ارب ڈالرز سے زائد کا تعاون فراہم کیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button