Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ڈیفنس میں تشدد کا شکار ہونے والے متاثرہ لڑکے نے سارا واقعہ بتادیا

Family Victim of Violence Car Driver in Defense of ​​Karachi

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار کے تشدد کی شکار فیملی منظر عام پر آگئی ہے۔

متاثرہ لڑکے نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ میری بہن ڈیفنس میں دفترمیں نوکری کرتی ہے، خیابان اتحاد میں دونوں بہنوں کو لینے جارہا تھا، جیسے ہی بہنوں کے قریب پہنچا تو گاڑی سے ٹکرہوئی۔

متاثرہ لڑکے نے بتایا کہ گاڑی میں سوار شخص نے تشدد کرنا شروع کردیا، میں معافی مانگتا رہا مگر مارتے رہے، قریب موجود شخص نے اسلحہ کے زور پر گاڑی میں بٹھایا، اسلحہ بردار شخص بھی شدید تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

مزید پڑھیں:ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا معاملہ، 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

کار سوار کے تشدد کا شکار لڑکے کا کہنا تھا کہ سلمان فاروقی اور دوسرے شخص سے بہنیں معافی مانگتی رہیں، ان افراد کی جانب سے شدید مارنے کے بعد دھمکا کر چھوڑ دیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ یکم جون اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو پیش آیا تھا، جب ایک بظاہر معمولی ٹریفک حادثے کے بعد صورت حال بگڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ ایک گاڑی میں سوارشخص نے اپنے گارڈز کے ہمراہ موٹر سائیکل سوار نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ نوجوان کے ساتھ موجود خاتون، جو ان کی قریبی عزیزہ بتائی جاتی ہیں، ہاتھ جوڑ کر ملزم سے اپنے ’بھائی‘ کو چھوڑنے کی منتیں کر رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق: سلمان فاروقی کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں بلکہ ایک نجی اشتہاری کمپنی کے مالک ہیں۔ واقعے کا مقدمہ گزری تھانے میں عینی شاہد محمد سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button